ڈالرنے پھر اڑان بھر لی‘ ملکی تاریخ میں دوبارہ بلند سطح سے تجاوز کر گیا

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ڈالرنے پھر اڑان بھر لی۔ ملکی تاریخ میں دوبارہ 161روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ میں ایک بار پھر161روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.85روپے سے بڑھ کر161.40روپے اور قیمت فروخت159.85روپے سے بڑھ کر 161.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 159.80روپے سے بڑھ کر161روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر161.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 187روپے سے بڑھ کر187.30روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر189.30روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر برقرار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں