پی آئی اے کا کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان کر دیا،

آئی این پیکے مطابق پی آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان فلائٹس میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق اضافی پروازوں سے دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی،

ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 8 ہزار 732 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ اضافی پروازوں کا آغاز 30 جنوری سے کیا جائے گا،ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے بھی پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں