پی آئی اے ائیرہوسٹس کینیڈا میں ہوٹل سے پراسرار طور پر لاپتہ

ٹورنٹو (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا کے ہوٹل میں اپنے کمرے سے پر اسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔ آئی این پی کے مطابق فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔ کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا اور پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں