پنجاب میں چینی کی قیمت 80روپے فی کلو مقرر کرنیکا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی قیمت اسی روپے فی کلو مقرر کر دی، اس فیصلے کا اطلاق چینی کی نئی پیداوار آنے پر ہوگا،تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، 210روپے فی من گنا خرید کر شوگر ملز میں چینی کی تیاری پر 70روپے فی کلو لاگت آتی ہے،سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے والے شوگر ملز کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا، گنے کے کاشت کاروں کو ادائیگی بذریعہ چیک 15دنوں کے اندر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں