پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3فیصد اضافہ ہوگیا!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کزی بینک کے مطابق پاکستان پربیرونی قرضوں میں 3فیصد اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال مارچ تک پاکستان پر بیرونی قرضہ 116 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور گزشتہ سال مارچ تک یہ بیرونی قرضہ 109ارب92 کروڑ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہا اور اسے عرصے میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا،

رواں مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات زر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر تھیں، سعودی عرب سے 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں جی ڈی پی میں 13 ارب 38 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 305 ارب ڈالر ہو گیا جب کہ گزشتہ سال مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 292 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں