پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ‘جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائینگے

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مقامی کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ صباح نیوز کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.36روپے سے بڑھ کر141.40روپے اور قیمت فروخت141.46روپے سے بڑھ کر 141.50 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے بڑھ کر143.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر 143.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 80پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.80روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.20روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت186.00روپے سے بڑھ کر186.80 روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر 21.30 روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.00روپے سے بڑھ کر38.10روپے اورقیمت فروخت38.40روپے سے بڑھ کر38.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ کر38.85روپے اورقیمت فروخت39.00روپے سے بڑھ کر39.25روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں