وفاقی حکومت نے 8 ماہ میں کتنے ارب کے قرضے لیے؟جان کر ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام ) حکومتی قرضے 27.6کھرب ہوگئے جب کہ وفاقی حکومت نے8ماہ میں3.4 کھرب کے قرضے لیے جس کی وجہ کم محصولات، بلند اخراجات اور روپے کی قدرمیں کمی ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری 2019تک حکومت نے یومیہ14ارب روپے کے قرضے لیے جس میں پی ٹی ا?ئی حکومت کے ساڑھے 6ماہ بھی شامل ہیں بی این پی کے مطابق جب کہ ایف بی ا?ر کی جانب سے محصولات میں کمی بھی قرضے بڑھنے کی وجہ ہے مالی سال کے 9ماہ میں ٹیکس وصولی ہدف سے 318ارب کم رہی۔حکومتی تخمینے کے مطابق بجٹ کا 69فیصد قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات میں ہی پورا ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں