موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ہزاروں روپے کا اضافہ!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 30ڈالرتک کے موبائل فون پر300روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30تا 100ڈالرکے موبائل فون پر3ہزارروپے، 100تا 200ڈالرکے موبائل فون پر7500روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔200تا 350ڈالرکے موبائل فون پر11000روپے، 350تا 500ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر15000روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس کے علاوہ 500ڈالرسے زائد فی سیٹ پر22000روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں