ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا‘ سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے روپے کی کمی ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام ‘ویب ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو سو روپے کمی کیبعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 71 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونیکی قدر 171روپے کمی سے 60 ہزار 872 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونیکی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1293 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں