فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550روپے کا اضافہ!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1783ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1550روپے اور 1329روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1لاکھ 8ہزار 850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93ہزار 321روپے ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں