فیصل آباد محکمہ خوراک کے 1084گودام ناکارہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آباد محکمہ خوراک کے 1084گودام ناکارہ محکمہ خوراک کے لیے گندم ذخیرہ کر نا امتحان بن گیاحکومت نے گوداموں کی مرمت کے لیے 15سال سے بجٹ نہیں دیا‘

آئی این پی کے مطا بق فیصل آباد محکمہ خوراک 10لاکھ من گندم ذخیرہ کر نے کیلیے 1084گودام جن میں 581گودام ٹو بہ ٹیک سنگھ میں 318گودام فیصل آباد میں 84گودام جھنگ میں اور 28گودام چنیوٹ میں ناکارہ ہو گئے

حکومت نے گز شتہ 15سال سے ان گوداموں کی مرمت کے لیے بجٹ جاری نہیں کیا محکمہ خوراک کے لیے سرکاری گوداموں میں گندم ذ خیرہ کر نا امتحان بن گیا حکومت سرکاری گوداموں کی مرمت کی بجا ئے مہنگے داموں کرا ئے پر گودام لیکر گندم ذ خیرہ کر رہی ہے کرا ئے کے گوداموں میں ہر سال کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہو جا تی ہے۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں