عالمی مارکیٹ میں تیزی سے سونا فی تولہ 2700 روپے مہنگا!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں 22ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1904ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جس کے باعث زیر تبصرہ مد ت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2700 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار400روپے سے بڑھ کر1لاکھ12ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح2315روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار793روپے سے بڑھ کر96ہزار108روپے ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا9ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 258روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں