سٹیٹ بنک کا 500، 1000 روپے کے انعامی بانڈز اجرا کیلئے اجازت لینے کا فیصلہ

سرگودھا(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے یکم جنوری 2022 سے 500 اور1000روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا پر حکومت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7500،15000، 25000، 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز بند ہونے پر عوام کی دلچسپی پرائز بانڈ میں کم ہونے کے باعث سٹیٹ بنک نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ یکم جنوری 2022 سے 500 اور 1000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا کی اجازت دیں تاکہ یہ بانڈ جاری کرکے عوام کی دلچسپی انعامی بانڈز کی طرف واپس لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں