سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 روپے ہوگئی یوں 10گرام سونا پھر لاکھ روپے کا ہوگیا۔عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں