سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔صباح نیوز کے مطابق 300روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت87ہزار900روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت257روپے کمی کے بعد 75ہزار360روپے ہوگئی۔سونے کی طرح آج ڈالر کی قیمت میں بھی10پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.30روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 156.20روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں