سونے کی قیمت میں اتنی کمی ہوگئی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالرکی مزید کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا600روپے سستا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید20ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1483ڈالرسے گھٹ کر1463ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87350روپے سے گھٹ کر86750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74888روپے سے گھٹ کر74374روپے ہوگئی۔و ائس آف ایشیا کے مطابق جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20.00روپے اوردس گرام قیمت میں 17.14روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020.00روپے سے گھٹ کر1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے سے گھٹ کر857.34روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں