سونے کی قیمت ایک بار پھر بے قابو‘سونے کا آج کا ریٹ…..؟

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)ڈالر کے ساتھ ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے اضافے سے 79ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 300روپے اضافے سے 67ہزار 730روپے ہوگئی۔صباح نیوز کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650روپے اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر28پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر 157.32سے بڑھ کر157.60روپے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں