سونے کی فی تولہ قیمت میں نان سٹاپ اضافہ!جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائینگے

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400روپے مہنگاہوگیا۔صباح نیوز کے مطابق آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1298ڈالرپرمستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70700روپے سے بڑھ کر71100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60614روپے سے بڑھ کر60957روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں