سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی!جان کر آپ بھی خوش ہو جائینگے

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ہوگئی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔صباح نیوز کے مطابق آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالرسے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60442 روپے سے گھٹ کر60014روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں