سونا پھر سستا‘ نئی قیمت جانیے؟

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا8ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونا1886ڈالر سے گھٹ کر1878ڈالر پر آگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار750روپے سے گھٹ کر1لاکھ10ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح1072روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے سے کم ہو کر94ہزار736روپے ہو گئی۔کونسل کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 256روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں