رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)حکومت نے رواں مالی سال جولائی تا مارچ سات ارب اکتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔صباح نیوز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔ نو ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا، 1 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے، تین ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے۔،رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا، تنتالیس کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا،چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب چوبیس کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں