دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی بھی سنی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ 2019-20میں آبی وسائل کے لیے70ارب روپے محتص کئے گئے ہیں جن میں سے دیامربھاشا ڈیم کے لیے 20اور مہمند ڈیم کے لیے 15ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے‘صباح نیوز کے مطابق منگل کوقومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی بنیاد پر بڑے ڈیموں اور نکاسی اب کے منصوبوں کے لیے 70ارب روپے محتص کئے گئے ہیں جن میں سے دیامربھاشاڈیم کے لیے زمین حاصل کرنے کے لیے 20ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈرل پاور کیلیے 15ارب روپے محتص کرنے کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں