جی ایس ٹی لگنے کے بعد آٹے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔صباح نیوزکے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹے کی 80کلو والی بوری پر 550روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2من آٹے کی بوری 2800سے بڑھ کر 3350روپے ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ فائن میدے کی بوری پر 700روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب بوری 3900سے بڑھ کر 4600روپے کی ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ تاجروں نے 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں