بجٹ میں ایسا اعلان کہ سگریٹ پینے والوں پر بجلی بن کر گرے گا! جانیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث سگریٹ کا پیک 10 سے 14 روپے مہنگا ہوجائے گا۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ سگریٹ میں کی ایف ای ڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 5 ہزار 200 روپے کردیا گیا ہے، پہلے یہ ٹیکس 4 ہزار 500 روپے تھا۔صباح نیوز کے مطابق ٹیکس میں اضافے کے باعث سگریٹ کا پیک 10 سے 14 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عائد کیے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے سالانہ آمدنی میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ سگریٹ پر ٹیکس میں حالیہ اضافے کے باعث فی سگریٹ ٹیکس ساڑھے 4 روپے سے بڑھ کر 5 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں