اٹلس ہنڈا نے گاڑی کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کا طریقہ پیش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے کرونا وائرس کے دوران گاڑیوں کو کرونا وائرس سے پاک کرنے کے آسان طریقوں سے عوام کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی طرف سے باقاعدہ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔اٹلس ہنڈا لمیٹڈ پاکستان کی طرف سے چلائی گئی مہم کے مطابق عوام کو بتایا گیا ہے کہ وہ گاڑی کے سٹیرنگ کو اچھی طرح سینیٹائز کر لیں۔ جبکہ گاڑی کا وہ حصہ جہاں پر گاڑی کا ڈیک, اے سی کنٹرول بٹن وغیرہ لگے ہوتے ہیں، اس حصے کو کسی اچھے سے سکرب یا واشنگ لیکوڈ کے ساتھ صاف کر لیا جائے،

اسی طرح گاڑی کی سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح سینٹائز کیا جائے۔

ہینڈ بریک کو گاڑی میں خوب سینیٹائز کیا جائے اور گاڑی کے دروازے کے باہر اور اندر والے چاروں دروازوں کے ہینڈلز کو اچھی طرح سینی ٹائز یا صاف کر لیا جائے تاکہ کرونا وائرس کے دوران عوام گاڑی میں کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں