انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 30پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے بڑھ گئی!

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر153.40روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 30پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے153.10روپے سے بڑھ کر153.40روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے153.20روپے سے بڑھ کر153.30روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے بڑھ کر153.60روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر185روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں