انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ جانیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو پیسے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں نو پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نو پیسے کمی کے بعدایک سو اکتالیس روپے تیس پیسے ہوگئی ہے۔گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک سو اکتالیس روپے انتالیس پیسے پر بند ہوا تھا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو بیالیس روپے اسی پیسے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں