اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مزید 199.74پوائنٹس کے اضافے سے46287.38پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ49.15فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب31کروڑ53لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 28.33فیصدزائد رہا۔صباح نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 46398پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 46300 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس199.74پوائنٹس کے اضافے سے46287.38پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 93.48پوائنٹس کے اضافے سے19259پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 75.01پوائنٹس کے اضافے سے32025.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ203میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب43ارب91کروڑ77لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب64ارب23کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت75.01روپے کے اضافے سے3175روپے اورنیسلے پاکستان50روپے کے اضافے سے6470روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ390روپے کی کمی سے10500روپے اورمچلز فروٹ کے حصص 32.56روپے کی کمی سے 439.15روپے ہوگئی

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں