آٹا چکیوں پر آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور کی آٹا چکیوں پر چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد آٹا چکیوں پر آٹا 80 روپے سے 85 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے

جبکہ مختلف عوامی حلقوں نے حکومت سے چکیوں پر آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگے ہونے سے روٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں