3 لاکھ سے زائد شہری ذہنی دباؤ کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)نیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سروے کے مطابق دنیا بھر میں 970 ملین لوگ ذہنی امراض یا منشیات کے عادی ہیں جبکہ پاکستان میں 15 ملین لوگ ذہنی بیماری کا شکار ہیں جن میں سے لاکھوں منشیات کے عادی ہیں، ضلع فیصل آباد میں ذہنی دباؤ کے شکار مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ہے جن میں سے بیشتر منشیات کے عادی ہیں فیصل آباد میں ذہنی دباؤ کا شکار مریضوں کے لئے ایک بھی باقاعدہ ہسپتال موجود نہیں ہے، منشیات کے عادی افراد بھی ہسپتال سے محروم ہیں جبکہ سول ہسپتال میں موجود ایک وارڈ ان مریضوں کی واحد علاج گاہ ہے جس میں سہولیات کا شدید فقدان ہے، انچارج انسداد منشیات وارڈ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر کے مطابق ذہنی بیماریاں بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح قابل علاج ہیں، صحت مند ذہن ہی صحتمند جسم کی علامت ہے اور صحت مند معاشرتی اقدار پر عمل کرکے ان بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں