گوشت،امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریض گوشت احتیاط سے کھائیں‘گوشت کے زیادہ استعمال سے طبیعت ایک دم خراب ہو سکتی ہے،طبی ماہرین کی رائے

پشاور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ماہرین صحت نے عید الاضحی کے موقع پر شوگراورامراض قلب میں مبتلاافراد اور بلڈ پریشرسمیت معدے کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ گوشت کے استعمال میں اعتدال برتیں۔صباح نیوز کے مطابق بسیار خوری سے بچا جائے کیونکہ گوشت کا بے دریغ استعمال صحت کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً ہمارے ہاں قربانی کے فوراً بعد آنے والے گوشت کو پکانے کی روایت ہے اکثر کلیجی کو پکالیتے ہیں اور صحت کی پرواہ نہیں کی جاتی جس سے یہ گوشت اور خا ص کر کلیجی طبیعت میں خرابی کا باعث بن جاتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے اس گوشت یا کلیجی کو اچھی طرح دھویا جائے پھر اس پر نمک و سرکا لگا کر اسے ململ کے کپڑے سے ڈھانپ کر تھوڑی دیر لٹکا کر رکھا جائے اس سے گوشت اور کلیجی کی غذائیت و توانائی بھی ضائع نہیں ہو گی جبکہ اسے ڈیپ فریڈز یا فریج میں رکھنے سے محفوظ رہے گا تاہم عید الاضحی کے دوران شوگر،امراض قلب،بلڈ پریشر اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گوشت کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے اگر تھوڑی سی بھی بے احتیاطی کرلی تو طبیعت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں