گلوکار راحت فتح علی خان کابڑا فیصلہ‘جانیے آ پ بھی!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) گلوکاری میں اپنا لوہا منوانے کے بعد راحت فتح علی خان نے فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد مشترکہ فلم بنائیں گے۔آن لائن کے مطابق فلم کی کہانی مکمل جبکہ میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے بزنس ڈائریکٹر اور سلمان احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ بہت جلد ہم مل کر فلم بنانے جارہے ہیں جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔دونوں کا کہنا تھا کہ فلم کا میوزک بالی ووڈ سے تیار کرایا ہے۔ کاسٹ کیلئے کام کا آغازہو چکا ہے۔ کہانی اور دیگر معاملات سرپرائز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں