پنجاب، نمی کم ہونے سے ناک، آنکھ، گلے میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)لاہور سمیت بالائی پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور خشک موسم کے باعث ناک، آنکھ اور گلے خشک ہونے اور جلن کی شکایات عام ہو گئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث پنجاب بھر میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فضا میں سرد اور گرم ہواوں کے ملنے سے نمی کا تناسب کم ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرمی اور بارش کا نہ ہونا بھی ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ ہے، لاہور میں نمی کا تناسب طویل عرصے بعد گرا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری اس خشک موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں