پاکستان کا 72واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) پاکستان کا 72واں یوم آزادی منانے کی بھرپور تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور شہر کی بلند عمارتوں سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں محلے،آئی این پی کے مطابق گلیاں قومی پرچم کی جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں، شہر کے تین سو سے زائد مقامات، چوراہوں، شاہراہوں پر قومی پرچم، بیج، قائد اعظم کی تقاریر اور قومی پرچم کی بنی ٹی شرٹ کی فروخت، گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے گئے ہیں، کاغذی بازار، اردو بازار، عائشہ منزل، کورنگی، لانڈھی، ملیر، ڈیفنس، کلفٹن، شادمان ٹاؤن، نیو کراچی، ماڈل کالونی، اعظم بستی اور دیگر علاقوں میں قومی پرچم کے بڑے بڑے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں قومی پرچم کے ماسک، عینک، بیج، پرچم، جھنڈیاں، ہینڈ بینڈ اور دیگر اشیا فروخت ہورہی ہیں، سیاسی، مذہبی جماعتیں، سماجی تنظمیں پاکستان کا یوم آزادی شایان شان اور قومی جذبے سے منانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں