پاکستانی ڈاکٹر کا بڑاکارنامہ!

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) نجی اسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی۔ ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عبدالعزیز نامی نیورو سرجن نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ پانا کے مطابق بچے کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو گیا تھا، بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا تاہم ہم نے اسے ممکن کردکھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں