پاکستانیوں نے38ارب روپے سے زائد چائے پر خرچ ڈالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین گرم مشروب ہے لیکن کیا کوئی یہ نہیں جانتا کہ اس مشرو ب کے شوق میں صرف پانچ ماہ کے دوران وہ چائے پر جتنے پیسے خرچ کرچکے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق صرف پانچ ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر 38 ارب 43 کروڑروپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28 ارب 90 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں