واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی کا حل پیش کردیا‘جانیے تفصیلات میں!

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام ) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل کو آسان کردیا۔وائس آف ایشیاکے مطابق عمومی طور پر کوئی بھی واٹس ایپ یوزر گروپ بنا کر بغیر اجازت کسی بھی صارف کو ایڈ کرتا تھا جس پر صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور بلااجازت کسی انجان گروپ میں زبردستی ایڈ ہونے کے معاملے پر میسجنگ ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔اب واٹس ایپ نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے، ایڈمن کنٹرول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے صارف کو گروپس میں ایڈ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار دے دیا ہے، اس نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے کسی کو گروپ میں ایڈ کرنے کیلیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں