واٹس ایپ میں کال ویٹنگ فیچر متعارف!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ میں ایک نئے کمال کے کال ویٹنگ فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے اب واٹس ایپ پر کال جاری ہونے کے دوران دیگر کال آنے پر یوز رکو کال ویٹنگ نوٹیفکیشن ملنے لگے گی۔آئی این پی کے مطابق واٹس ایپ پر اب تک کال کے دوران آنے والی دوسری کال کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملتا تھا۔اس نئے کال ویٹنگ فیچر کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کیلئے یوزر کو گوگل پلے سٹور پر جاکر واٹس ایپ کو لیٹیسٹ ورزن 2.19.357 میں اپڈیٹ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر iOS کیلئے پہلے ہی رول آٹ کیاجا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں