نجم سیٹھی کی چڑیا نے نئی پیشگوئی کردی‘ جان کر سب کی ہنسی نکل آئیگی

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب نیوز‘صحافی ڈاٹ کام )سابق نگران وزیراعلیٰ وسابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ چڑیا بتارہی ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی سابقہ حکومتوں کو غیر مقبول ہونے یاکرنے میں کئی سال لگے مگر موجودہ حکومت آٹھ ماہ میں اس مقام پر پہنچ گئی صباح نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں موضع کالیاابراہیم میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے راؤ محمد اجمل خاں اور مقامی ایم پی اے سیدہ جگنو محسن بھی موجود تھیں، نجم سیٹھی نے کہاکہ حلقے کی عوام نے سیدہ جگنو محسن کو ایم پی اے منتخب کرکے انہیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا مگر سیدہ جگنو محسن نے بھی حلقہ کی عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنے کا اپنا شعار بنارکھا ہے قلیل عرصہ میں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھ جانا جگنومحسن کی عوامی خدمت کامنہ بولتا ثبوت ہے حکومت ایم این ایز اورایم پی ایز کو فنڈز نہیں دے پارہی حکومت کو چایئے کہ وہ فنڈز دے کر عوامی مسائل حل کئے جائے اور مشکلات دورہوسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں