مسافر بس میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل آئیگی‘جانیے دلچسپ خبر!

مسافر بس میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل آئیگی‘جانیے دلچسپ خبر!
ایڈن برگ(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)سکاٹ لینڈ کے علاقے پیسلے میں ایک مسافر بس سے سانپ برآمد ہوا ہے جسے اس کے مالک تک واپس پہنچا دیا گیا،مسافروں کی جانب سے ملنے والی شکایت کے بعد بس انسپکٹر مک میک آرتھر نے گہرے نارنجی رنگ کے سانپ کو پکڑ لیا۔بس انسپکٹر میک آرتھر عام طور پر دیر رات سفر کرنے والے مسافروں، ٹریفک مسائل اور دیگر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کا کام کرتے ہیں تاہم جمعے کو بس مسافروں کی جانب سے ملنے والی شکایت کے بعد انھوں نے سانپ کو قابو کر لیا۔آئی این پی کے مطابقبس سروس انتظامیہ کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دوران سفر سانپ اپنے مالک کے بیگ سے نکل آیا۔سانپ جیسے ہی بس کی کھڑکی کے قریب پہنچا تو مسافروں نے الارم بجا دیا جس کے بعد بس ڈرائیور نے کنٹرول روم کو مسئلے سے آگاہ کیا۔بس انسپکٹر میک آرتھر اس غیرمتوقع کال سے بالکل بھی پریشان نہیں ہوئے۔بس سروس میک گل کے مینجنگ ڈائریکٹر رالف رابرٹس نے بی بی سی کو بتایا مک نے ایک نظر سانپ کو دیکھا اور کہا کہ ان کے خیال میں یہ کارن(مکئی کی رنگت) سانپ ہے۔سانپ کو اس کے مالک کے پاس پہنچانے سے پہلے سکاٹ لینڈ کے جانوروں کے فلاحی ادارے ایس پی سی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔یہ واقعہ بس کمپنی کے فیس بک گروپ پر شیئر کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اس پر کمنٹ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں