محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی، الرٹ بھی جاری

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان گلاب ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر وسطی بھارت میں موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ 29 ستمبر کو بحیرہ عرب پہنچنے پر اس کے ایک بار پھر طاقتور ہونے کا امکان بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا اور کہا بارش سسٹم کے نتیجے میں سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل سے 2اکتوبر تک جاری رہے گا، ماہی گیروں کو30 ستمبر سے 3اکتوبر تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، دادو اور لسبیلہ میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔ متعلقہ ادارے الرٹ اور انتظامات کو مکمل رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں