محکمہ موسمیات کی لرزہ خیز پیشنگوئی!جان کر سب افسردہ ہو جائینگے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی۔ وائس آف ایشیاکے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے دن میں حبس میں اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا جبکہ مشرقی بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں