محکمہ موسمیات کی حیرت انگیز پیشنگوئی!

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام )ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں سورج آگ برسا رہا ہے اور تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جہاں سندھ کے متعدد شہروں اور دیہی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔وائس آف ایشیا کے مطابق اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی رہا۔سکھر میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت، جیکب آباد اور سبی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں کم سیکم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔پشاور اور لاہور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پر موسم بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں