محکمہ موسمیات نے….. کی صورتحال کے حوالے خطرے کی گھنٹی بجا دی!

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں دسمبر کے مہینہ میں سموگ صورتحال کی صورتحال کے حوالے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ دسمبر میں سموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آن لائن کے مطابق دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں درجہ حرات میں کمی واقع ہوگئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں