محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں جمعرات کو درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے جبکہ ہوا کا رخ مغرب اورشمال مغرب کی جانب ہے، شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں ملک کا ساحلی علاقہ سمندری طوفان کی تباہی سے بچا تاہم طوفان نے گوادر کے ساحلی پٹی کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا تھا۔بعد ازاں شاہین نامی طوفان نے عمان میں نظام زندگی درہم برہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں