فیس بک کی سروسز ایک بار پھر بند ہو گئیں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیس بک کی سروسز جمعہ کی سہ پہر ایک بار پھر بند ہو گئیں اس سے پہلے پیر کو کمپنی کی تاریخ میں سروسز طویل ترین وقت کے لئے متاثر ہوئی تھیں۔کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس اور مصنوعات تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔دریں اثنا، انسٹاگرام نے بھی ٹویٹ کیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو اب بھی انسٹاگرام استعمال کرتے ہوئے کچھ مسائل درپیش ہیں۔ٹیکنالوجی انڈسٹری سے متعلقہ خبروں کے آن لائن پبلشر ٹیک کرنچ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خدمات کے بار بار متاثر ہونے سے ایپ کے قابل بھروسہ ہونے اور حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں