عیدالاضحی پرموسم کیسا رہیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی!

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے شہریوں کو بارش کی نوید سناتے ہوئے عیدالاضحی کے 2 روز بعد شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے،آن لائن کے مطابق جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جمعہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا۔ Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں