علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چل رہی مہم کی پول کھول دیا‘جانیے تفصیلات میں!

کراچی (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چل رہی مہم کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے بعد ان کے خلاف بننے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جارہے ہیں۔آن لائن کے مطابق گلوکار علی ظفر اورمیشا شفیع کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، چند روز قبل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کیدوران میشا شفیع اور ان کے وکلا پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکرانہیں بدنام کیاجارہا ہے۔ ایف ا?ئی اے کو ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف درخواست دی ہے کیونکہ یہ سائبر بلنگ کے زمرے میں ا?تاہے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر ان کے خلاف بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے جیساکہ میں نے کہا تھا میرے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں میں نے ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے ایف ا?ئی اے سے رجوع کیاتھا اور میری درخواست کے بعد اب یہ اکاؤنٹس بند کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع تنازعے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس اپریل میں ہی میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا کچھ عرصے پہلے تک یہ معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا لیکن تین روز قبل علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے اور دونوں گلوکاروں کی جانب سے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں