علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سکالرشپ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے طلبہ کو کسی بھی سمسٹر میں 75فیصد نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ٗ سکالرشپ کی رقم طلبہ کی تعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختص بجٹ میں سے دی جاتی ہے۔صباح نیوز کے مطابق اس ضمن میں یونیورسٹی نے سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کردی،میرٹ پر پورا اترنے والے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ کے لنک پر دستیاب فارم کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور مطلوبہ کالموں کو پُر کرنے کے بعد فارم متعلقہ ریجن کے ذریعہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ ایڈوائزری سروسسز کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یونیورسٹی مین کیمپس میں فیس ٹو فیس پروگرامز کے طلبہ میرٹ سکالرشپ کے حصول کا فارم براہ راست جمع کرسکتے ہیں۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیر ٗ رانا طارق جاوید کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کا مقصد ہونہار اور قابل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا اور دیگر طلبہ میں مقابلے کا رجحان اجاگر کرنا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خواہش ہے کہ محض داخلہ فیس ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے ٗ اس حوالے سے انہوں نے غریب ٗ مستحق اور ضرورت مند طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے مختلف اسکالرشپ اسکیموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ جن میں ایک آؤٹ ریچ سکالرشپ اسکیم بھی ہے جس کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں شرخ خواندگی بڑھانے اور اُن علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی سکالرشپ فراہم کرتی ہے یعنی اِن علاقوں کے طلبہ کو فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جاتی ہے۔یونیورسٹی ملک کے چار محروم اور نظر انداز شدہ طبقات کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے ٗ ان طبقات میں جیلوں میں مقید افراد ٗ معزور افراد ٗ ڈراپ آؤٹ گرلز اور خواجہ سراء شامل ہیں ٗ ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے لوگوں کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کررہی ہے۔یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک ٗ ایف اے ٗ سرٹیفکیٹ کورسسز ٗ درس نظامی ٗ بی ایس پروگرامزٗ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے جاری ہیں ٗ میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 4ستمبر ہے جبکہ بی ایس ٗ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 19۔اگست مقرر کی گئی ہے۔سکالرشپ اسکیموں سے مستفید ہونے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی اپنے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کرچکی ہے۔ طلبہ مالی معاونت کی اِن اسکیموں سے مستفد ہونے کے لئے اپنے متعلقہ ریجن سے بھی فارم حاصل کرکے اپلائی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں