سگریٹ نوشی کیخلاف سخت قوانین جاری!

ویانا(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)یورپی ملک آسٹریا میں آج سے سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قوانین پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ان نئے قوانین کے مطابق تمام ریستورانوں اور بارز میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔آئی این پی کے مطابق حقے اور ای سگریٹ بھی پابندی کے زمرے میں آتے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ایک ہزار یورو تک اور دکانوں پر دس ہزار یورو تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں